کوئی ہے جو نوٹس لے لاہور، اقبال ٹاؤن کے پارک میں امیر زادے کے پالتو کتوں نے غبارے بیچنے والے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

لاہور(پی این آئی)لاہور، اقبال ٹاؤن کے پارک میں امیر زادے کے پالتو کتوں نے غبارے بیچنے والے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا،لاہور کے فیملی پارک میں امیر شخص کے پالتو کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔لاہور کے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں ایک امیر زادے کے پالتو کتوں نے غبارے بیچنے والے غریب بچے

کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔پارک میں موجود شہریوں نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ شہریوں نے کتوں کے مالک کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم بچے کے باپ نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے عوامی مقام پر واقعہ پیش آنے کے باعث قانونی کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارکس میں کتوں کےداخلے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close