پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 سے 200 روپے تک اضافہ، آٹے کا بحران شدید ہو گیا

پشاور(پی این آئی):پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 سے 200 روپے تک اضافہ، آٹے کا بحران شدید ہو گیا، پشاورمیں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150سے 200 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔جس کے بعدپشاورمیں آٹے کے تھیلے

کی قیمتوں میں 150سے 200روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔20کلو سپر فائن950 کے بجائے 1150روپے میں فروخت ہونے لگا۔20کلو مکس آٹے کا تھیلہ920سے 1050 روپے تک جاپہنچا۔ چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے پی کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹا اورگندم کی ترسیل بند ہے۔دوسری جانب صدرنان بائی ایسوسی ایشن حاجی اقبال کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو روٹی مہنگی کر دی جائے گی۔ 10روپے میں روٹی فروخت کرنا مشکل ہے۔ آٹے کا مسئلہ حل نہ ہوا تو10کی روٹی20روپے میں فروخت کی جائے گی،آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر عوام پریشان ہے جلد مسئلہ حل کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close