پنجگور( پی این آئی) پنجگور میں سانحہ ڈھنک کے خلاف اور، معصوم بچی برمش سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی،جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ریلی میں خواتین بھی شریک رہیں،ریلی کے شرکاء نے سانحہ
ڈھنک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،برمبش کو انصاف دو کے نعرے لگائے اور حکومت سے مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا بھی مطالبہ کیا، ریلی ماڈل ہائی اسکول چوک سے شروع ہوکر حبیب بینک چوک پر آکرجلسے کی شکل اختیار کرگئی اس دوران بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیراحمد سول سوسائٹی کے نمائندہ رحمدل بلوچ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ حسین جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا نورمحمد جمعیت علمائے اسلام کے حاجی ایوب دھواری، پروم سول سوسائٹی کے رہنما عبیداللہ شمبے زئی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ، سدرہ ضمیر بانک زینب مسلم لیگ کور کمیٹی کے اشرف ساگربی این پی مینگل کے ضلعی صدر کفایت اللہ بی این پی عوامی کے ضلعی جنرل سکریٹری ظفر بختیار نے سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ ڈھنک کےخلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈھنک بلوچی اسلامی انسانی روایات کے برعکس ایک غیر انسانی عمل تھا، اس کےذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ معصوم بچی برمبش کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے دس سالوں سے ہم سے ہمارا اواز چھین لیا گیا ہے برمبش ہر بلوچ کے گھر کا مسلہ بن چکا ہے چور اور ڈاکووں کو طاقت فراہم کی گئی ہے ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کا تحفظ کرے جب ریاست زمہ داری پوری نہیں کرے گا تو عوام باہر نکلنے پر مجبور ہوتے ہیں ، بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیراحمد نے کہا کہ سانحہ ڈھنک کے دوران چادراور چاردیواری کو پامال کرکے ہماری بہن ناز بی بی کو شہید کیا اور ایک بچی کو موت کے سارے چھوڑدیا گیا پنجگور میں بھی بدامنی عروج پر ہے بلوچی دستار کے لیے ہم سب ایک ہیں انتظامیہ بے بس ہے برسراقتدار جماعت حالات کی بہتری کے لیے پہل کرے اور انتظامی سطح پر تبدیلی لائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں