اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری، وزارت خزانہ20 ارب روپے فراہم کر ے گی

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری، وزارت خزانہ20 ارب روپے فراہم کر ے گی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی

گئی۔ ذرائع ای سی سی کے مطابق گولڈ ہینڈ شیک دیئے جانے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ریٹائر کئے جانے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے وزارت خزانہ20 ارب روپے فراہم کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہیںڈ شیک دینے کے منصوبے کی سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع ای سی سی نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں