بیجنگ (پی این آئ) چین کے صوبہ ہو بے کے شہر ووہان کے تمام 98 لاکھ99 ہزار شہریوں کا 14مئی سے یکم جون تک نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کیا گیا جن میں کورونا وائرس کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا جب کہ بغیر علامات کے تین سو متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے۔شنگھائی جیا تھونگ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کی
پروفیسر وانگ اینگ نے کہا کہ کورونا نیا وبائی مرض ہے اس لیے اس مرض سے متعلق سائنسدانوں کی معلومات کو بھی بتدریج بہتر بنایاجا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نتائج کا جائزہ لیا جائے تو بغیر علامات کے متاثرین سے وائرس پھیلنے کا امکان کم نظر آرہا ہے جس کا سبب ان کے جسم میں مردہ وائرس ہو سکتا ہے۔ ہوبے میں اتنے بڑے پیمانے پر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کرنا دنیا بھر میں اپنی طرز کا پہلاواقعہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں