رواں سال جون کا مہینہ بھی ٹھنڈہ ہو گا، محکمہ موسمیات نے پورا مہینہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) رواں سال جون کا مہینہ بھی ٹھنڈہ ہو گا، محکمہ موسمیات نے پورا مہینہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔۔۔ جون کے مہینے میں شدید گرمی نہیں پڑے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جون میں شدید گرمی نہیں ہوگی، 17 جون کے بعد وقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے

بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب ،سندھ ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر کے علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش بلوچستان، بارکھان 33 ، سبی 4 ، لورالائی 2 ، خیبرپختونخوا، بالاکوٹ 20 ، مالم جبہ 15 ، دیر 6 ، کالام ، کاکول 5 ، سیدو شریف ایک ، کشمیر، راولاکوٹ 11 ، مظفرآباد 6 ، گڑھی دوپٹہ ایک ، پنجاب، منڈی بہائودین 15 ، مری 10 ، ڈیرہ غازی خان 6 ، چکوال 5 ، جوہرآباد 4 ، خانیوال 2 ، ساہیوال ، نور پور تھل ، بہاولپورایک ، لاہور ایک ، گلگت بلتستان، گوپس 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ دادو، سبی، تربت میں درجہ حرارت 44 ڈگری، موہن جو دڑو 43، سکھر،کوئٹہ 34 اور کراچی میں 36 ڈگری رہا۔ جموں میں درجہ حرارت 33، سری نگر 24 اور لیہہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close