وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے، فیصلہ کر لیا

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے، فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے سید مراد علی شاہ کو تیسری بار طلب کیا گیا ہے، مراد علی شاہ ایک مرتبہ پہلے

بھی نیب راولپنڈی میں پیش ہوچکے ہیں، سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤ نٹس اور سندھ روشن پروگرام کیس میں پیش ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کو کل صبح 11 بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹیس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close