حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان، صرف کن لوگوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی؟ تجاویز پر غور

لاہور (پی این آئی) حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان، صرف کن لوگوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی؟ تجاویز پر غور۔۔۔۔ رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ 15جون تک متوقع، ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا، حج کوٹہ 80فیصد کم

ہونے کا امکان، صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تاحال آمد و رفت کی پابندیاں کافی حد تک قائم ہیں۔اسی باعث دنیا بھر کے مسلمان تجسس میں مبتلا ہیں کہ آیا رواں برس حج کا انعقاد ہو پائے گا یا نہیں۔ اس حوالے سے اب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج کے حوالے سے سعودی حکومت مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔سعودی عرب حتمی پالیسی جاری کرنے سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ ان تجاویز کے مطابق حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے، جس سے سب سے زیادہ بڑے ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ تمام ممالک سےصرف وفود کو حج کی دعوت دی جائے۔ جبکہ صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک سے ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئےجائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو۔اس حوالے سے سعودی وزیرمذہبی امور ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا تھا کہ حج میں عوام کے اجتماع سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔ سعودی حکومت کوشاں ہے کہ حج کے حوالے سے ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے کوئی نقصان نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close