روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ 331 پوائنٹس اوپر، بڑی اور اچھی خبریں ایک ساتھ

کراچی: (پی این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ 331 پوائنٹس اوپر، ایک ساتھ ڈالر کو پھر پر لگ گئے، پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 32 پیسے اضافہ ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 331 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافے

کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے 32 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 165 روپے40 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچنج میں 331 پوائنٹس کے اضافے پر 100 انڈیکس 34 ہزار 353 کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ چارروز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے بیرونی قرضے 490 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close