اسلام آباد(پی این آئی)پریس ریلیز،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے۔ محمد احمد وحید۔تیل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے بجلی کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، صدر اسلام آباد چیمبر ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے
تیل کی قیمتوں میں بل الترتیب تقریبا 7روپے، 9روپے اور 11روپے فی لیٹر کمی کی ہے جو خوش آئندہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف ان مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھا دیئے گئے ہیں جو مناسب فیصلہ نہیں ہے کیونکہ اس سے عوام عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی سمیت حکومت اس وقت پیٹرول پر 40روپے فی لیٹر سے زائد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 41روپے فی لیٹر سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی پچھلے سال جنوری میں 8روپے فی لیٹر تھی جس کو بڑھا کر اب 30روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے جو بہت زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہیں لہذا ان حالات میں حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کو ٹیکس اکھٹا کرنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے ان پر عائد ٹیکسوں میں بھی واضح کمی کرتی تاکہ کاروبار کی لاگت کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوتیں اور عوام پر بھی مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا۔ محمد احمد وحید نے کہا کہ ڈیزل زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی حالانکہ سے اس بات کی شدید ضرورت تھی کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں بھی مناسب کمی کرتی تاکہ ٹرانسپورٹ سمیت صنعتی و زرعی شعبوں کی لاگت کم ہوتی اور عوام کو بھی فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تاریخی کمی ہونے کے باجود حکومت نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں کئی کمی نہیں کی جس وجہ سے مارکیٹ میں اس پیٹرول کی قیمت ان بھی تقریبا 147روپے فی لیٹر ہے۔لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں بھی مناسب کمی کرے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیدا کی جاتی ہے اور اب جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تاریخی کمی واقع ہو چکی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے فوری کمی کا اعلان کرے جس سے کاروباری طبقے کی مشکلات کم ہوں گی، صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی اور ہماری برآمدات کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مزید کمزور ہو گئی ہے اور برآمدات کو بہتر فروغ دے کر ہی کمزور معیشت کو استحکام کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے فوری طور پر بجلی کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کرے تا کہ کاروبار کی لاگت کم ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور ہماری معیشت مشکلات سے نکل کر بحالی کے راستے پر گامزن ہو۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں