کورونا وائرس بے قابو ، پاک فوج کی زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈاؤن اور محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس بے قابو ، پاک فوج کی زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈاؤن اور محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا گیا…. پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنماسینیٹررحمان ملک نےملک بھرمیں کورونا وائرس کےبڑھتے ہوئےکیسزواموات میں اضافےپرگہری تشویش کااظہارکرتےہوئےپاک فوج کی زیرنگرانی

سمارٹ لاک ڈاؤن اورمحدودکرفیولگانے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کےمطابق سینیٹررحمان ملک نےپاکستان بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز و اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےایس او پیز پرعمل کروانے کیلئے پاک آرمی کی زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈاؤن و محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز و اموات میں اضافہ قابل تشویش و پریشان کن ہے،عید سے پہلےاورعیدکےایام میں ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کرنےکےمنفی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں،حکومت کےپاس اب سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے،بہتر ہوگا کہ آرمی کے زیر نگرانی کرفیو نافذ کیا جائےتاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ہمیں کورونا سے خود کو اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے،ہمیں کورونا کیخلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں