اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نواز شریف کوبیرو ن ملک جانے سے روکنا چاہتے تھے لیکن کس نے ڈیل کے تحت باہر جانے دیا؟ عمران خان اکا بڑا دعوی….. اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم نوازشریف کو بہت جانے سے روکنا چارہے تھے تاہم نوازشریف کو ایک ڈیل
کے تحت بھیجا گیا۔ نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلومات تھی کہ نوازشریف باہر جا رہے ہیں اور پھر مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ ڈیل کہا پر ہوئی اور مٹھائیاں کہاں پر کھائیں گئیں۔اینکر پرسن عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہ کر بھی نوازشریف کو نہ روک سکے۔ تاہم اب نواز شریف نے اپنی تصویر جاری کرکے بتا دیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب معاون خصوصی شہزاد اکبر پر الزامات اٹھے ہیں تحریک انصاف کو چاہیے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے رواج کو تبدیل کرے۔یہ بات بھی قابل غور رہے اس سےقبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک تصویر وائرل وائرل ہو ئی تھی ۔اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ تصویر میں بظاہر ہوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہے کہ کسی نے ان کی تصویر بنا لی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لندن کے ایک ہوٹل میں موجود تھے۔اس تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود ہیں،چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں