راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جنہیں فتح جنگ

روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فرید خان اور کلیم اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close