کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار کے گھر ڈکیتی کی واردات، لاکھوں کے زیورات و قیمتی سامان گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار کے گھر ڈکیتی کی واردات، لاکھوں کے زیورات و قیمتی سامان گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ مقتول نوجوان کے والد اشتیاق

احمد کے مطابق چار ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے بتایا کہ انتظار کے گھر ڈکیتی کی اطلاع کچھ دیر پہلے ملی ہے جس کے بعد گھر میں موجود نوکروں سے بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close