ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے 9پیسے کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے 9پیسے کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کر دی گئی، جس کے بعد اب ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ملک بھر میں ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298روپے31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مئی میں ایل پی جی کے اس گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112روپے11 پیسے سے کم ہوکر 110روپے 2 پیسے پر آگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close