مہمند ڈیم پر کام جاری ہے، بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا، چیئرمین واپڈا کا سپریم کورٹ میں بیان

اسلام آباد(پی این آئی)مہمند ڈیم پر کام جاری ہے، بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا، چیئرمین واپڈا کا سپریم کورٹ میں بیان۔سپریم کورٹ نے دیا مہر بھاشا مہمند ڈیم کیس میں بیرون ملک سے ڈیمز فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دیا مہر بھاشا

\

مہمند ڈیم کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستا ن نے چیئرمین واپڈا سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ تو پہلے ہی دیا جا چکا ہے ،بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟۔چیئرمین واپڈا نے کہاکہ بھاشا ڈیم جولائی 2028 میں مکمل ہوجائے گا، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکہ مہمند ڈیم پر تعمیر کی کیا صورتحال ہے؟،وکیل واپڈا نے کہاکہ مہمند ڈیم پر کام شیڈول کے مطابق جاری ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ڈیمز کی مقررہ وقت پر تعمیر بہت بڑا کارنامہ ہوگا،عوام ڈیمز کی تعمیر سے منسلک تمام افراد کے مشکور ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ واپڈا کو ڈیمز کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو آگاہ کرے،ڈیمز فنڈ کا پیسہ سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے،جب بھی ضرورت ہو واپڈا عدالت کو رقم کی فراہمی کا کہہ سکتا ہے،عدالت نے بیرون ملک سے ڈیمز فنڈ میں آنے والی رقوم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close