اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 ٹرانسپورٹرز قتل 3 زخمی ہو گئے

اوکاڑہ: (پی این آئی)اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2ٹرانسپورٹرز قتل 3زخمی ہو گئے ، اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ صورتحال کشیدہ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر واقع

جنرل بس سٹینڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے افراد مقامی ٹرانسپورٹرز ہیں۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک اور زخمی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت اشرف اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کیلئے متعلقہ پولیس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close