شالیمار، کراچی، راول، سر سید، بہاﺅالدین ذکریا ایکسپریس سمیت نئی 10 ٹرینیں چلا دی گئیں، تعداد 40 ہو گئی

لاہور(پی این آئی)شالیمار، کراچی، راول، سر سید، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس سمیت نئی 10 ٹرینیں چلا دی گئیں، تعداد 40 ہو گئی،پاکستان ریلوےز نے مزید 10 مسافر ٹرینوں کو بحال کردیا۔اس سے پہلے 30مسافرٹرینیں چلائی جارہی تھیں۔ملک بھر میں اس وقت40 ٹرینوں میں لوگوں کو ریزرویشن کی سہولت

میسر ہے ، آن لائن بکنگ کی بھی سہولت دستیاب ہے۔ چیف کمرشل منیجر ملک محمد فاروق کا کہنا ہے کہ مسافرماسک ضرور پہنیں، ریل سے سفر کرنے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر60 فیصد بکنگ کےساتھ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹکٹ ہولڈر کو ہی پلیٹ فارم پر آنے کی اجازت ہے۔ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے مسافروں کو لینے اور چھوڑنے آنے والوں کو پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت نہیں ۔ آج یکم جون سے جو10 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ان میں شالیمار ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، راول ایکسپریس، سر سید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس شامل ہیں ۔ ٹرینوں کے اندر اور پلیٹ فارمزپر جراثیم کش سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کورونا کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد وزیر ریلوے نے یکم جون سے مزید ٹرینیں چلانے کا اعلان کررکھاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close