سابق وزیرداخلہ کا قافلہ حادثے کا شکار ہو گیا، کئی ہلاکتیں، افسوسناک خبر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی)سابق وزیرداخلہ کا قافلہ حادثے کا شکار ہو گیا، کئی ہلاکتیں، افسوسناک خبر آگئی… لورالائی میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں سرفراز بگٹی اور اہلخانہ محفوظ رہے۔لیویز

ذرائع کے مطابق لورالائی کے قریب سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اہلخانہ کے ہمراہ دوسری گاڑی میں تھے۔ جس کی وجہ سرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ورالائی میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close