خواتین اور بچوں سمیت 294 پاکستانی سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے، قرنطینہ میں بھیج دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)خواتین اور بچوں سمیت 294 پاکستانی سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے، قرنطینہ میں بھیج دیئے گئے، سعودی عرب میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں میں سے 294 ہم وطنوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8732 سے کراچی

پہنچنے والے مسافروں کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کی گئی اور تھرمل اسکینر سے کلیئر مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھی لے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ آنے تک تمام مسافروں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو نادرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں قائم قریطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹلوں میں آئسولییٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف ملکوں سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کو کم ازکم 48 گھنٹے تک کے لیے آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں