لاہور، ہربنس پورہ ماڈل بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد، دکاندار اور گاہک ماسک کے ساتھ، سبزیاں سرکاری نرخوں پر، آٹا غائب

لاہور (پی این آئی) ہربنس پورہ ماڈل بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد، دکاندار اور گاہک ماسک کے ساتھ، سبزیاں سرکاری نرخوں پر، آٹا غائب،کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق لاہور کے ہربنس پورہ ماڈل بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا، دکانداروں اور گاہکوں کی جانب سے فیس ماسک

اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ماڈل بازار میں سرکاری ریٹ کے تحت سبزیوں کی فروخت ہوئی تاہم بازار سے آٹے کے ٹرک غائب رہے۔ آلو 60 روپے، ٹماٹر 20 روپے، لہسن دیسی 175 روپے اور ادرک 310 روپے میں فروخت کیا جا رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام اشیاء ریٹ لسٹ کے تحت دستیاب ہیں، سبزیوں کا معیار بھی بہتر ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ماڈل بازار میں قائم سہولت سنٹر پر تمام سبزیاں ڈی سی ریٹ سے بھی 10روپے کم قیمت پر دستیاب رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں