کراچی میں لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ، دو راہگیر زخمی ہو گئے، دو ڈاکو پکڑے گئے

کراچی (پی این آئی)کراچی میں لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ، دو راہگیر زخمی ہو گئے، دو ڈاکو پکڑے گئے،گارڈن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 راہگیر زخمی ہو گئے،پولیس نے زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش تھانے کی

حددو فیڈرل کواٹرز کے باہر چار مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسکی اطلاع وہاں رہائش پذیر ایس پی بلدیہ شہلا قریشی نے پولیس کو دی جس پر نبی بخش پولیس موقع پر پہنچی ،اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کی زد میں دو راہگیر حسیب اور کاشف پیٹ گولی لگنے سےزخمی ہو گئے۔پولیس نےزخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول،چھینا گیا موبائل فون،پرس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close