افغانستان میں امن معاہدے کے باوجود کارروائیاں جاری، کابل میں بس پر حملہ، ایک صحافی سمیت دو ہلاک، طالبان نے لا تعلقی ظاہر کر دی

کابل(پی این آئی)افغانستان میں امن معاہدے کے باوجود کارروائیاں جاری، کابل میں بس پر حملہ، ایک صحافی سمیت دو ہلاک، طالبان نے لا تعلقی ظاہر کر دی، افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر

دیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن ایک خواب بننے لگا، امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والی امن ڈیل کے باوجود شورش زدہ ملک میں لڑائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا، حملہ آوروں نے مقناطیس کے ذریعہ بم میڈیا عملے کی بس سے چپکا دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں افغان نجی ٹی وی کے کا ایک صحافی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والا صحافی نجی ٹی وی میں رپورٹر تھا، اس کا نام ضمیر امیری ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا نام شفیق ہے۔مقامی ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کو فوری طور پر کابل ایمرجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغان طالبان نے نہیں کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں