پاکستان کا وہ بڑا صحافی جس نے مجھ سے آج تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، ملک ریاض نے کس صحافی کی ایمانداری کی تصدیق کر دی؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان کا وہ بڑا صحافی جس نے مجھ سے آج تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، ملک ریاض نے کس صحافی کی ایمانداری کی تصدیق کر دی؟….میں نے حامد میر کو کبھی کوئی پیشکش نہیں کی۔ معروف اینکر حامد میر کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض

نے بتایا ہے کہ میں نے حامد میر کو کبھی کوئی پیشکش نہیں کی اور نہ ہی اس نے کبھی مجھ سے کبھی کوئی فائدہ حاصل کیا۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ حامد میر پاکستان کا ایک انتہائی قابل احترام ، معتبر اور غیر جانبدار اینکر ہے، وہ میرٹ پر کام کرتا ہے، اس نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ بغیر کسی ڈر کے کام کیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے معاملے میں ملک ریاض کی بیٹی کو ملزم قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد تاثر دیا جا رہا ہے کہ میڈیا اینکرز اس موضوع پر اس لئے بات نہیں کر رہے کیونکہ انہوں نے ملک ریاض سے پیسے لئے ہیں۔ان الزامات کے بعد معروف اینکر حامد میر کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مجھ سمیت کئی اینکرز نے ملک ریاض سے متعلق بات کی ہے لیکن ہمیں سنسر کردیا گیا۔مزید بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر میرا چینل مجھ پر ناجائز پابندی لگائے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گا، ملک ریاض بہت سارے چینلز کے مالکان کے بہت قریب ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا تھا کہ بیویوں کے ساتھ دھوکہ بھی مرد کرتے ہیں اور ناظرین کے ساتھ دھوکہ بھی مرد کرتے ہیں اکثر ٹی وی چینلز کی ملکیت اور کنٹرول مردوں کے پاس ہے لہذا وہ ٹھیکےدار کی بیٹی کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور اگر کوئی پاگل مرد تھوڑا سچ بول بھی دے تو اسے سنسر کر دیتے ہیں۔تا ہم حامد میر کے اس پیغام کے بعد ملک ریاض نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے حامد میر کا نام لیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے حامد میر کو کبھی کوئی پیشکش نہیں کی اور نہ ہی اس نے کبھی مجھ سے کبھی کوئی فائدہ حاصل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close