راولپنڈی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث گینگ کے 8 ارکان قابو کر لیے، اسلحہ برآمد، متعدد وارداتوں کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث گینگ کے 8 ارکان قابو کر لیے، اسلحہ برآمد، متعدد وارداتوں کا اعتراف۔تھانہ بنی پولیس راولپنڈی اور تھانہ واہ کینٹ نے وارداتوں میں ملوث ڈکیت اور چور گینگ گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی

راول رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بتایا کہ تھانہ بنی پولیس نے ریحان اور منیر پر مشتمل ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 2رکنی گینگ کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ اسلحہ اور تھانہ وارث خان کے علاقہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی طور پر پیرودھائی، وارث خان، رتہ امرال، نیو ٹائون کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ ادہر تھانہ واہ کینٹ پولیس نے تین موٹر سائیکل چوروں قیصری گینگ کے سرغنہ قیصر عرف قیصری کو اسکے تین ساتھیوں یشپال عرف مینا‘ یاسین اور نعمت اللہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او کو بتایا کہ ملزمان لاک توڑ کر اور سوئچ ڈائریکٹ کر کے موٹر سائیکل چراتے تھے۔ سی پی او احسن یونس نے پولیس ٹیموں کو انکی کارکردگی پر شاباش دی ہے۔ تھانہ کھنہ کے علاقے کھنہ پل پر مسماۃ (ر،ع) کو پکڑکر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ع،ح نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close