چھوٹے کاروبار والوں کو بجٹ میں ریلیف دیں، نیا بجٹ تیار کرنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (پی این آئی)چھوٹے کاروبار والوں کو بجٹ میں ریلیف دیں، نیا بجٹ تیار کرنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی ہدایت۔ وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ عمران خان نے کہا کہ صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے استحکام کے لیے خصوصی اقدمات کیے جائیں۔ایف بی آر

ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں ریلیف دیا جائے گا۔ درآمدی خام مال، مشینری اور زرعی آلات پر ریلیف دیا جائے گا اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 3 فی صد کم کی جا سکتی ہے، خسارہ پورے کرنے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 1100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تاریخ کی سخت ترین کفایت شعاری مہم کا بھی اعلان ہوگا، وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں اور ائیر کنڈیشنز کی خریداری اور دیگر پرتعیش اخراجات پر سخت پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں