پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف کو سپرد خاک کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد کورنگی کریک کراچی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتے

کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے میں شہید اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نمازِ جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کی گئی۔زین العارف ایئر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جا رہے تھے۔زین العارف کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد ان کی میت تدفین کے لیے پاک فضائیہ کےحکام کے حوالے کی گئی تھی۔زین العارف کی نمازِ جنازہ میں ایئر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (انجینئرنگ)، ایئر وائس مارشل عباس گھمن، ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، پاک فضائیہ کے اہلکاروں، فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں