میو ہسپتال کے کمرے میں مچھروں کی شکایت کا نوٹس نہیں لیا گیا ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہو گیا

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا، اہلیہ کو ڈینگی بھی ہو گیا ۔ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا، اہلیہ کو ڈینگی بھی ہو گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ

کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نےمچھر مار اسپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close