سول ایوی ایشن نے پاکستان میں غیر ملکی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، یہاں سے مسافروں کو لے جا سکیٰ گی

کراچی(پی این آئی)سول ایوی ایشن نے پاکستان میں غیر ملکی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، یہاں سے مسافروں کو لے جا سکیٰ گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔سول ایوی ایشن کا

کہنا ہے کہ غیرملکی پروازوں کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس (بغیرمسافروں کے جہاز) پاکستانی ایئرپورٹس پر اتریں گی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگی، یہ اجازت آج رات 12 بجے سے ہوگی اور 30 جون تک برقرار رہے گی۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے بیرون ملک مسافروں کو لےکر روانہ ہوسکیں گی، اس دوران مسافروں کے درمیان سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔غیرملکی ایئرلائنز سول ایوی ایشن کے قواعد و ضوابط کے لیے وضع کردہ ایس او پی پر لازمی عمل کریں گی، پاکستانی ایئرپورٹس پر لینڈنگ کرنے والے غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں