بلوچستان (پی این آئی)کورونا نے جج کو بھی نہ بخشا، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کورونا پازیٹیو ہو گئےچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کے قریبی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائی
کورٹ کا کوروناوائرس کے حوالے سے لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیلکی حالت بہت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 317 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں