ناروے میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کی پرواز اوسلو رانہ ہو گئی، واپس اسلام آباد آئے گی

اسلام آباد(پی این آئی)ناروے میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کی پرواز اوسلو رانہ ہو گئی، واپس اسلام آباد آئے گی،ناروے میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8751

پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے 2 بجے اوسلو پہنچے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے بوئنگ 777 جہاز بھیجا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کا اوسلو سے پاکستانی شہریوں کو لے کر اسلام آباد کے لیے آج شام ہی روانہ ہو گی۔پی آئی اے اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن میں پھنسے ہزاروں پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لا چکی ہے۔مختلف غیر ملکی ایئر لائنوں کے ذریعے بھی مختلف ملکوں سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close