کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک سے امداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک سے امداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وبا نے عالمی سطح پر معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، کورونا

کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں، نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، اس وبا سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے عالمی طور پر مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں