مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی یا نہیں؟ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی یا نہیں؟ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا… وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہدایت دیں تو مزید ٹرینیں چلاسکتے ہیں، پاکستان ریلوے شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنائے گا۔اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے

شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال، پاکستان ریلوے اور کورونا وائرس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے نے پیشکش کی کہ اگر وزیر اعظم ہدایت دیں تو مزید ٹرینیں چلاسکتے ہیں،شہریوں کے لیے محفوظ سفر یقینی بنایا جائے گا۔شیخ رشید نے مزید ٹرینیں چلانے کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی اور ضابطہ کار کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جب کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹرینوں کی تعداد مزید بڑھانی ہے یا نہیں،حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہوگا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اوراپوزیشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور شیخ رشید نے بطور اتحادی، ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close