کس پر اعتبار کریں، پشاور کے ایک گھر کی ملزمہ لاکھوں کی چوری میں ملوث پائی گئی، گرفتار ہو گئی

پشاور(پی این آئی)کس پر اعتبار کریں، پشاور کے ایک گھر کی ملزمہ لاکھوں کی چوری میں ملوث پائی گئی، گرفتار ہو گئی،تھانہ ناصرباغ پولیس نے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مدعی ڈاکٹر حسن نثار سکنہ ڈاکٹرز کالونی نے تھانہ

ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ والدین سے عید ملنے گیا تھا جس کے دوران کسی نامعلوم ملزمان نے کمرے میں داخل ہو کر الماری کے تالے توڑ کر 34 لاکھ روپے چوری کر لئے ہیں جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل نجم الحسنین نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او ناصر باغ امتیاز خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، تفتیشی ٹیم نے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھریلو ملازمہ مسماۃ (گ) کے بار بار بدلتے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ملزمہ (گ) نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن نادیہ شاہین کے سامنے اپنے مالک کی غیر موجودگی کو موقع غنیمت جانتے ہوئے بالائی منزل میں واقع رہائشی کوارٹر سے مالک کے گھر داخل ہو کر کمرے اور الماری کے تالے توڑ کر چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 34 لاکھ روپے اور ٹوکا بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمہ سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close