پولیس کانسٹیبل نے گھریلو جھگڑے سے تنگ کر آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پشاور(پی این آئی)پولیس کانسٹیبل نے گھریلو جھگڑے سے تنگ کر آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،تھانہ چمکنی کی حدود محمد زئی میں پولیس کانسٹیبل نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کر لی ۔ذرائع کے مطابق محمد زئی کے علاقے میں حیات اللہ ولد گلفام کی والدہ اور اہلیہ میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے

ہوتے تھے گزشتہ روز حیات اللہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close