ممتاز ٹی وی اداکار سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات، بیٹے کی شادی کے لیے رکھا سونا لٹ گیا

راولپنڈی(پی این آئی)ممتاز ٹی وی اداکار سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات، بیٹے کی شادی کے لیے رکھا سونا لٹ گیا، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو اداکار آغا سجاد کشور کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔پولیس

نے کہا کہ مسلح ملزمان گھرسے سونا، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے ہیں ۔ادکار آغا سجاد کشور کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پہلے ہم سب کو یرغمال بنایا۔سجاد کشور نے کہا کہ میں بیٹی کے گھر پر رہتا ہوں اور بیٹے کی شادی کے لیے سونا رکھا ہوا تھا ڈاکو وہ بھی لے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close