بیرون ملک سے آنے والے صرف علامات رکھنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی تجویز، فیصلہ 31 مئی سے پہلے

اسلام آباد(پی این آئی)بیرون ملک سے آنے والے صرف علامات رکھنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی تجویز، فیصلہ 31 مئی سے پہلے۔بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو فوری

طور پر ہوٹل یا قرنطینہ سینٹر منتقل کرکئ ان کا ٹیسٹ کرنے کابیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر ہوٹال یا قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے کورونا ٹیسٹ کیا جا تا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی شہریوں کو گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔تاہم اب بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دی گئی ہے۔اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں فیصلہ 31 مئی سے پہلے ہوجائے گا، اگر فیصلہ ہوگیا تو تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔فیصلے کے بعد جن مسافروں میں علامات نہیں ہوں گی، انہیں ائیرپورٹ سے ہی گھر جانے دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں