کراچی، سٹریٹ کرائم شروع، اے ٹی ایم سے نکلنے والی خاتون کو لوٹنے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے خاتون زخمی

کراچی(پی این آئی)کراچی، سٹریٹ کرائم شروع، اے ٹی ایم سے نکلنے والی خاتون کو لوٹنے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے خاتون زخمی۔کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران

مزاحمت پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close