بلوچستان کے شہر پنجگور میں مرغی کے گوشت کی ہوشربا قیمت، 500 روپے فی کلو

پنجگور ( پی این ائی) پنجگور میں عید کے تیسرے روز شہر میں اشیاء خوردونوش کی قلت رہی، مرغی کا گوشت فی کلو 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں عید کے تیسرے روز اشیاء خوردونوش کی قلت کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مرغی کا گوشت فی کلو 500 روپے میں

فروخت ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close