اٖفغانستان کی باگرام جیل سے 100 قیدی رہا، تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں افغان حکومت کی طرف سے خیرسگالی اقدام

کابل(پی این آئی)اٖفغانستان کی باگرام جیل سے 100 قیدی رہا، تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں افغان حکومت کی طرف سے خیرسگالی اقدام۔ طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر سیز فائر اعلان کے بعد افغان حکومت نے دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں سے 100 کو چھوڑ دیا گیا ہے۔افغان نیشنل

سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے بگرام جیل سے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کرنے کے اعلان کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔افغان طالبان کی لیڈرشپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر تین روز کی جنگ بندی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام جنگجوؤں کو حکم صادر کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں