مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن بھی خون بہتا رہا،قابض فوج نے 2کشمیریوں کو شہید کر دیا

سرینگر(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں عید کے دن بھی خون بہتا رہا،قابض فوج نے 2کشمیریوں کو شہید کر دیا ،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے عید کے موقع بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔مقبوضہ وادی میں عید کے روز بھی

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ضلع کلگام میں محاصرے کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع کلگام اور شوپیاں میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close