صدر ینگ ڈاکٹرز بلوچستان یاسر خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، قرنطینہ میں چلے گئے

بلوچستان(پی این آئی)صدر ینگ ڈاکٹرز بلوچستان یاسر خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، قرنطینہ میں چلے گئے،بلوچستان میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر خان اچکزئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ترجمان وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق ڈاکٹر یاسر اچکزئی کا کوروناوائرس کے ٹیسٹ کےلئے

سیمپل 23مئی کو لیاگیاتھا جو گزشتہ روز پازیٹیو آگیا۔ڈاکٹریاسراچکزئی سنڈیمن اسپتال کےٹراماسینٹراور نیوروسرجری یونٹ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور تھے، وہ ابتداء سے ہی کورونا کے خلاف جنگ میں ینگ ڈاکٹرزکی قیادت کر رہے تھے۔انہوں نے طبی عملےکو حفاظتی کٹس کی فراہمی کےلئےبھی کوششیں کیں اور اس حوالےسے دو ماہ قبل انہوں نے احتجاجی تحریک بھی شروع کی تھی۔ڈاکٹر یاسر نے گزشتہ روز سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی اور ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو کےہمراہ طبی سہولیات کے جائزہ کےلئے شیخ زید اورفاطمہ جناح اسپتال کادورہ بھی کیاتھا۔صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کوروناکا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close