طیارہ حادثہ، دو کزن اور تیسرا دوست، تینوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)طیارہ حادثہ، دو کزن اور تیسرا دوست، تینوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثےمیں 2 کزن اوران کا ایک دوست جاں بحق ہوا ہے۔ راجہ آصف اور سید دانش آپس میں کزن تھے، ان کی

میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔دونوں بھائیوں کے دوست ملک ذیشان کی میت بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچائی گئی جہاں حلقے کے ایم این اے عامر کیانی اور خرم نواز نے میتیں وصول کیں۔واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، افسوسناک حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 34 کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close