کوئٹہ میں کورونا کی پرواہ کیے بغیر عید کے میلے سج گئے، بچوں کے جھولے اور سارے ہلے گلے زوروں پر

کوئٹہ(پی این آئی): کوئٹہ میں کورونا کی پرواہ کیے بغیر عید کے میلے سج گئے، بچوں کے جھولے اور سارے ہلے گلے زوروں پر ،رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں میلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں عید میلے منعقد کیے گئے جن میں

بچوں کےلیے جھولوں اور اونٹ سواری کا اہتمام کیا گیا۔میلوں میں بچے بڑی تعداد میں جھولے اور اونٹ کی سواری میں مصروف رہے اور آپس میں کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔بعدازاں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں عید میلوں کے انعقاد پر ایکشن لیا اور کارروائی کرتے ہوئے عید میلے ختم کرادیے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے، کورونا سے متاثر ہ افراد کی کُل تعداد 55 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جس میں سے 3306 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ صوبے میں اب تک 39 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں