عید پر مرغی نہیں دال کھائیں، زندہ مرغی کی قیمت پہلی بار 240روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

راولپنڈی (پی این آئی):عید پر مرغی نہیں دال کھائیں، زندہ مرغی کی قیمت پہلی بار 240 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،راولپنڈی عید سے ایک روز قبل مرغی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، زندہ مرغی 240اور گوشت 390روپے میں فروخت ہوا، عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے گراں

فروشوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کے دعوئوں کے برعکس پورا رمضان دکانداروں نے من مانیاں کیں، فروٹ، آلو پیاز، لیموں اور سبزیوں سمیت دیگر بنیادی چیزیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں، ہر دکاندار کی طرف سے ایک ہی گھسا پٹا جواب ملتا ہے کہ جب منڈی سے چیز مہنگی ملے گی تو ہم بھی مہنگے داموں ہی فروخت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گو قیمتوں میں اتار چڑھائو طلب اور رسد سے بھی جڑا ہوتا ہے لیکن قیمتوں کے تعین میں اسلام آباد کی مرکزی سبزی منڈی میں بیٹھے بعض لوگ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ لوگوں کی ضرورت اور چیزوں کی قلت کو سامنے رکھ کر ذخیرہ اندوزی کر لی جاتی ہے اور بولی کے وقت گاڑیاں روک کر لائی جاتی ہیں، لہذا اگر انتظامیہ حقیقی معنوں میں گراں فروشی پر قابو پانا چاہتی ہے تو اسے دکانوں پر کم اور منڈی پر زیادہ توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close