اسلام آباد(پی این آئی):عارف علوی، عمران خان، جنرل باجوہ، شہباز شریف، فضل الرحمان کون کہاں اور کیسے عید منا رہا ہے؟ کورونا وبا کی وجہ سے اس مرتبہ حکومتی سطح پر عیدالفطر انتہائی سادگی اور احتیاط کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پاکستان کی اہم سیاسی، دینی، عسکری اور اہم شخصیات عیدالفطر کیسے
اور کہاں منارہی ہے؟ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کو کورونا وبا کی وجہ سے محدود کر دیا گیا ہے، محتاط رویئے کی وجہ سے عید ملنے کی سرکاری تقریبات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ ملک کی اہم شخصیات اپنے گھروں میں عید منارہی ہےجن میں صدر پاکستان عارف علوی اپنے اہل وعیال کے ساتھ عید منارہے ہیں جب کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اسلام آباد بنی گالا میں عید منارہے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے آبائی علاقے میں عید منارہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ کی طرح اگلے مورچوں میں اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ عید منارہے ہیں۔ دوسری جانب ملک کی اہم سیاسی شخصیات چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں عید کی نماز ادا کی جب کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی میں عید منارہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لاہور میں مریم نواز شریف جاتی امرا میں عید منارہے ہیں جب کہ حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن اور مولانا فضل الرحمن اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منارہے ہیں جب کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ لاہور میں عید الفطر کی نماز کی امامت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں