دنیا کی پہلی دوا ساز کمپنی جس نے کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی)دنیا کی پہلی دوا ساز کمپنی جس نے کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا.. برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا نے ماہ ستمبر سے نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کر رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے

مطابق آسٹرا زینیکا 2020 اور 2021 میں ویکسین کی ایک ارب خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کمپنی رواں سال ستمبر سے ویکسین کی کم سے کم 40 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ ان میں سے 10 کروڑ خوراکیں برطانیہ میں فراہم کی جائیں گی۔ویکسین کی تقریباً 30 کروڑ خوراکیں امریکہ کو فراہم کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کی بائیومیڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کی مالی امداد ملی ہے۔آسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے عالمی ادراہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں