کراچی(پی این آئی)عید کل ہے یا پیر کو فیصلہ کچھ دیر میں، رویتہلال کمیٹی کا اجلاس جاریشوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کررہے ہیں، جبکہ اس مرتبہ بھی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین
شریک ہیں۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب چاند سے متعلق فیصلہ ہوگا تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں جاری ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 مئی کی رات شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 22مئی کی رات 10 بج کر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں