کراچی کے علاقے سرجانی میں پولیس مقابلہ، ایک کانسٹیبل جاں بحق، ایک ملزم بھی مارا گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے سرجانی میں پولیس مقابلہ، ایک کانسٹیبل جاں بحق، ایک ملزم بھی مارا گیا۔سرجانی کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈاکو مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود ناصری گوٹھ روڈ پر دو مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ

مار کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل گشت پر مامور دو پولیس اہلکار کانسٹیبل محبوب اور کانسٹیبل سہیل بھی وہاں پہنچ گئے۔ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 46سالہ پولیس اہلکار کانسٹیبل محبوب زخمی ہو گیا تاہم اس نے زخمی ہونے کے باوجود ملزمان پر تین فائر کئے جسکے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ،زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی سابق فوجی اہلکار تھا ،متوفی جمعہ گوٹھ کا رہائشی اور5بچوں کا باپ تھا،ایس ایس پی کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کا نام فیصل جبکہ زخمی ڈکیت کا نام ملاح ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔بعد زاں جمعہ کی شام کوشہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت شہید کے ورثاء ،رشتہ داروں اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close