تباہ ہونے والے طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں

کراچی(پی این آئی)تباہ ہونے والے طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔حادثے میں

معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں اور انہیں دار الصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔انتظامیہ دارلصحت کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور ان کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close